ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کو 160 سیٹوں پر تشہیرکرنے کی ذمہ داری دی 

راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کو 160 سیٹوں پر تشہیرکرنے کی ذمہ داری دی 

Sun, 17 Mar 2019 21:20:57    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لئے بھارتی یوتھ کانگریس کو 160 سیٹوں پر انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی ہے۔اب ہندوستانی یوتھ کانگریس ان سیٹوں پر دم خم لگانے کی تیاری میں ہے ۔یوتھ کانگریس صدر کیشو چند یادو نے بتایاکہ کانگریس صدر نے ہمیں 160 سیٹوں پر تشہیر کرنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری دی ہے۔ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ ویسے، ہمارے کارکن ان کے علاوہ دوسری سیٹوں پر بھی تشہیرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر سیٹ کے لئے ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں اور ان سیٹوں پر جلدہی یوتھ کانگریس کے کارکن پی آر اور پروموشنل مہم شروع کر دیں گے۔یادو نے کہا کہ عوام کو کانگریس کی پالیسیوں اور وعدوں سے آگاہ کرنے کے لئے براہ راست بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا مہم بھی چلائی جائے گی۔یوتھ کانگریس کو اتر پردیش کی 17 سیٹوں پر انتخابی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے جن میں کانپور، کشی نگر، بدایوں، فرخ آباد، بارہ بنکی اور اناؤ جیسی نشستیں شامل ہیں۔بہار کی سات، راجستھان کی 11، مدھیہ پردیش کی 12، مہاراشٹر کی 11، چھتیس گڑھ کی تمام 11 اور گجرات کی 10 سیٹوں پر یوتھ کانگریس دم خم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ان کے علاوہ کئی اور ریاستوں میں بھی یوتھ کانگریس کو ذمہ داری ملی ہے۔


Share: